فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کردی

eAwazکھیل

فٹبال کی عالمی تنطیم فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کو معطل کیا گیا ہے۔

فیفا نے کہا کہ جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم رہے گا۔

بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا۔