فیفا ورلڈکپ؛ برازیل نے کوریا کیخلاف جیت لیجنڈ فٹبالر ’پیلے‘ کے نام کردی

eAwazکھیل

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 16 میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کے خلاف جیت لیجنڈ فٹبالر ’’پیلے‘‘ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتح انکے نام کردی۔

راس ابو عبود اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو 1-4 سے شکست دیکر کواٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے تاہم انہوں نے کوریا کیخلاف جیت کو سابق برایلین لیجنڈ 82 سالہ پیلے کیلئے وقف کردی جو ساؤ پالو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

برازیل کی ٹیم نے کوریا کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد ایک بڑا بینر لہرایا جس میں پیلے کا نام اور تصویر موجود تھی جس کے ساتھ کھلاڑیوں نے فوٹو بنوائی۔
قبل ازیں 82 سالہ پَیلے پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 757 گول کرنے والے پَیلے نے محض 17 سال کی عمر میں ورلڈکپ میچ سے ڈیبیو کیا تھا اور واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے اپنی ٹیم کو 3 بار ورلڈکپ جیتوایا تھا۔