Sevilla beat Getafe

لالیگا: سیویا نے گیٹافے کو ایک صفر سے مات دے دی

eAwazکھیل

میڈرڈ : اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں سیویا نے گیٹافے کو ایک صفر سے مات دے دی۔ اتوار کو کھیلے جانے والے دیگر میچز میں رائیو ویلکانو اور ریال بیٹس کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا

جبکہ ایلاویزاور ایتھلیٹک کلب کے درمیا ن میچ بغیر کسی گول کے ڈرا رہا۔ لالیگا میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں رائیو ویلکانو اور ریال بیٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ریال بیٹس کے سرجیو نے گیند حریف کے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔

دوسرے ہاف کے 25ویں منٹ میں رائیو ویلکانو کے بیلیو نے گول کرکے خسارہ پورا کردیا، جس کے بعد دونوں میں سے کوئی بھی گول نہ کرسکا اور میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے میچ میں پوائنٹس ٹیبل کی نمبر ٹو ٹیم سیویا نے گیفافے کو ایک صفر سے ما ت دی،

فاتح ٹیم کا گول 22 ویں منٹ میں رافا میر نے بنایا۔اس کے علاوہ اتوار کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں اوسوسونا نے کیڈیز کو دو صفر سے مات دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے بڈیمیر اور اینرک برجا نے گول اسکور کیے۔ ایلاویز اور ایتھلیتک کلب کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہوگیا،

دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔واضح رہے کہ ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔