پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اچھا آغاز نہ مل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔