ملتان ٹیسٹ: سعود شکیل 94 پر آؤٹ، پاکستان ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار

eAwazکھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کے چوتھے پاکستان کو جیت کے لیے اب بھی 65 رنز درکار ہیں جب کہ قومی ٹیم کے پاس 4 وکٹیں موجود ہیں۔

پاکستان نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سے کیا تھا۔

اس وقت کریز پر سعود شکیل اور آغا سلمان موجود ہیں۔

چوتھے روز پاکستان کو فہیم اشرف اور محمد نواز کی صورت میں دو نقصان اٹھانا پڑے۔

ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے مہمان ٹیم انگلینڈ کو مزید 6 وکٹ درکار ہیں جب کہ پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ سیریز برابر کرنے کے لیے 157 رنز درکار ہیں۔

تیسرے روز کے اختتام پر کریز پر فہیم اشرف اور سعود شکیل موجود تھے، دونوں کے رنز بالترتیب 3 اور 54 تھے۔

عبداللہ شفیق کے ہمراہ اوپننگ کے لیے آنے والے محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر اولی روبنسن کا شکار بنے۔

عبداللہ شفیق کو 45 رنز پر مارک ووڈ نے بولڈ کیا۔ دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کروا کر اسٹیڈیم واپس آنے والے امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل تیسرے روز مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا گیا۔