ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

eAwazکھیل

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

لیکن 113 کے مجموعے پر زیک کرالی نے شاہین آفریدی کو عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا، انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 82، نسیم شاہ نے 33 اور بابر اعظم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔