نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 50 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.2 اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بارش کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 41 اوورز میں 212 رنز کا ہدف ملا۔
کیویز کی جانب سے فِن ایلن نے 96 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 35.3 اوورز میں 161 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤتھی نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹو ں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز نے کالی آندھی کو ہرا کر 3 ایک روزہ میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا۔