وسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

eAwazکھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان کپتان ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے ، میچ میں آخری وقتوں میں ڈیو فیکٹر اہم ہوگا۔

پاکستانی ٹیم آج ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اکستان ٹیم میں فخر زمان ، امام الحق، بابر اعظم ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعود شکیل ،شاہین آفریدی ، زاہد محمود ، وسیم جونئیر اور حارث روف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ ، میکڈرمٹ ، مارنوس لبوشین ، اسٹوئنس،کیمرون گرین ، ایلکس کیری، شان ایبٹ ، نیتھن ایلیس،ایڈم زمپا اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔

یاد رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں 88 رنز سے فتح کے بعد مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔