ہوبارٹ: آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کیا ہے۔ٹم پین نے آسڑیلیا کے شہرہوبارٹ میں پریس کانفرنس کے دوران مختصربیان میں ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ٹم پین کا کہنا تھا کہ میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
یہ ایک مشکل لیکن میرے لئے،کرکٹ اورمیری فیملی کے لئے درست فیصلہ ہے۔ٹم پین کو2018میں اسٹیواسمتھ کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر گیا تھا۔
ٹم پین کی قیادت میں2019میں آسٹریلیا نے 18 سال بعد پہلی بارغیرملکی سرزمین پرایشزسیریز جیتی تھی۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ٹم پین کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹم پین آنے والی ایشزسیریز کی ٹیسٹ ٹیم میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔