پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا وارم اپ میچ میں افغانستان نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم نے میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
برسبین میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں افغانستان نے20 اوورز میں6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات میں ہی افغانستان کی 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا ، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے۔
افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہوگئے ،افغان بیٹر دروش 7 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی جس کے بعد حارث روف اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔