ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت بابر کی کارکردگی پر منحصر ہے: پونٹنگ

eAwazکھیل

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کا انحصار کپتان بابر اعظم کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی پر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈیجیٹل پروگرام میں بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ ‘ اگر بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اچھا کھیل پیش نہیں کرتے تو مجھے نہیں لگتا پاکستان جیت سکتا ہے’۔

رکی پونٹنگ نے کہا ‘میں نے اسے کچھ سال پہلے یہاں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قریب سے اور ذاتی طور پر دیکھا تھا اور میں نے اس وقت کہا تھا کہ جہاں تک ٹیسٹ میچ بیٹنگ کا تعلق ہے اس آدمی کے لیے آسمان ہی حد ہے، بابر شاید پچھلے دو سالوں میں مزید بہتر ہوگیا ہے’۔

سابق آسٹریلوی کپتان کے مطابق پاکستان کے اوپنرز بہت اہم ہیں اور ان کے نئے گیند کرنے والے بولرز بھی اہمیت رکھتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں اسپن بولرز کا کردار وکٹوں کے حوالے سے کچھ زیادہ مشکل ہو سکتا ہے جو شاید انہیں مدد نہیں دے۔