ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی عمان کو 39 رنز سے شکست

eAwazکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دیدی۔

گروپ بی کا یہ میچ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں دونوں ٹیمیں بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں تھیں۔

اس میچ میں عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد آسٹریلیا نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے 66 اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 125 رنز بنا سکی۔ ایان خان نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی بولر مارکس اسٹوئنس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔