سٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 162 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ چریت آسالنکا 31 اور بھانوکا راجاپکسے 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس طرح نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی، اس طرح سری لنکا سے یہ میچ 16 رنز سے جیت کر آگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے اوپنر میکس او ڈوڈ 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈ 21 اور ٹوم کوپر 16 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ دیگر بلے باز قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
79 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر کوشل مینڈس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سری لنکا نے4 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سپر 12 کے لٰے کوالیفائی کیا۔
پہلے مرحلے کے گروپ اے میں نیدرلینڈز کے بھی 4 پوائنٹس ہیں جب کہ نمیبیا کے 2 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، مین گراؤنڈ کے لیے مجموعی طور پر 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی، مین راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔
ایونٹ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم 23 اکتوبر کو ملبورن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شروع کرے گا۔