پاؤں کی تکلیف ختم ہوگئی تو ومبلڈن ضرور کھیلوں گا، رافیل نڈال

eAwazکھیل

اسپین کے مایہ ناز ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ وہ ومبلڈن چیمپین شپ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اگر پاؤں کی تکلیف کے لیے انہیں انجکشن لگوانے کی ضرورت پڑتی رہی تو وہ کھیل جاری نہیں رکھیں گے۔

22 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پاؤں کی تکلیف کا مستقل علاج کروانے کے بعد ومبلڈن کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کھیلنے کے لیے اپنے بائیں پاؤں میں بار بار انجکشن لگانے کی ضرورت پڑی تو وہ کھیل جاری نہیں رکھیں گے۔

رافیل نڈال نے اعصابی درد کو کم کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے علاج کروایا تھا۔

36 سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ ٹریننگ کا آخری ہفتہ انہیں بتاتا ہے کہ ان کے پاس ومبلڈن کھیلنے کا ایک موقع اور ہے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایک ہفتے سے لنگڑا کے نہیں چلنا پڑ رہا۔

نڈال پیر کو لندن پہنچیں گے اور نمائشی ایونٹ میں حصہ لیں گے۔