پاک، ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچز کا شیڈول سامنے آگیا

eAwazکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 3 میچوں پر مشتمل ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

اعلامیے کے مطابق یہ تینوں ایک روزہ میچز دسمبر 2021ء میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے، مہمان کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے پر اُس وقت میچز ملتوی کردیے گئے تھے۔