پاکستان تیسرے ون ڈے میں بھی فاتح، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ

eAwazکھیل

پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرلیا۔

مہمان ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 216 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

موسم کی خرابی کے باعث میچ رک جانے کی وجہ سے اسے 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے جہاں شاداب خان 86 رنز کی کیریئر کی بہترین اننگ کھیل کر نمایاں رہے تھے۔

اس میچ میں کپتان بابر اعظم کا بلہ خاموش رہا، وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ویسٹ انڈین بولر نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو مشکل میں گھیرے رکھا۔
پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔