پاکستان نے چوتھے دن اچھی بیٹنگ کی، سری لنکن کپتان

eAwazکھیل

سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنے کا کہنا ہے کہ بڑا اسکور کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھایا، پاکستان نے چوتھے دن اچھی بیٹنگ کی، چوتھی اننگز میں ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔

سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ پہلی اننگز میں بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، پربتھ جےسوریا نے اچھی بولنگ کی، انہوں نے بڑے بڑے اسپیل کرائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولرز نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلی اننگز میں وکٹیں پے در پے گریں، ٹیل اینڈرز نے اچھا ساتھ دیا۔

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ اچھی بیٹنگ پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں، کامیابی سے ہدف حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہی حکمت عملی تھی کہ ہدف حاصل کرنا ہے، بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں ایک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔