پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف اور عثمان خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان کو صائم ایوب کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ حارث رؤف حسن علی کی جگہ اسکواڈ میں آئیں گے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنائیں گے، ایک فاسٹ بولر کم کر کے شاداب خان یا ابرار احمد کو بھی کھلانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مکمل اسٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی فیصلہ گیری کرسٹن کے ساتھ مشاورت سے ہو گا۔
گیری کرسٹن کا کل اسکواڈ کو جوائن کرنا شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اور عثمان خان کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع نہیں ملا تھا۔