کراچی: پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران چوتھی اننگز میں شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
دونوں بلے بازوں کے درمیان شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل تھی جو کسی بھی ٹیسٹ میں گیندوں کے لحاظ سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
اس سے قبل بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی نے آخری اننگز میں 500 گیندیں کھیلی تھیں۔
ہندوستانی جوڑی نے یہ کارنامہ 2001 میں جنوبی افریقہ کے خلاف انجام دیا تھا۔