Defeat Portugal, Morocco reaches semi-finals

پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں پہنچ گیا

eAwazکھیل

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، برازیل کے بعد پرتگال بھی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش اور پرتگال کے درمیان بڑا دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوششیں کرتی رہیں، اس کے بعد مراکش کے یوسف النصری نے پہلا گول کیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

مراکش کے گول کیپر نے پرتگال کے کئی زبردست حملے جو یقینی گول بن سکتے تھے انہیں بچا کر اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یوں مراکش فٹ بال ورلڈ کی بڑی ٹیم پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، یوں وہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب ٹیم بن گئی ہے۔