Prince William’s FA boycott Russia

پرنس ولیم کی ایف اے کا روس کے خلاف تمام فٹ بال میچز کے بائیکاٹ کا اعلان

eAwazکھیل

شہزادہ ولیم کی فٹبال فیڈریشن کا روس کیخلاف تمام بین الاقوامی میچز کے بائیکاٹ کا اعلان
انگلینڈ یوکرین پر حملے کے بعد روسی ٹیموں کے خلاف کسی بھی سطح پر ہونے والے بین الاقوامی میچز نہیں کھیلے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ولیم کی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ انگلینڈ روسی ٹیموں کے خلاف کسی بھی سطح پر ہونے والے بین الاقوامی میچز نہیں کھیلے گا۔
عالمی گورننگ باڈی فیفا نے کہا کہ روس کو میچوں کی میزبانی سے روک دیا جائے گا اور اسے "روس کی فٹ بال یونین” کے بینر تلے قومی پرچم یا اس کے ترانے کے بغیر کھیلنا چاہیے۔
عالمی گورننگ باڈی فیفا نے کہا ہے کہ’یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور روسی قیادت کی طرف سے کیے جانے والے مظالم کی تہہ دل سے مذمت کرتے ہوئے فٹبال فیڈریشن اعلان کرتا ہے کہ ہم مستقبل قریب میں کسی بھی بین الاقوامی میچ میں روس کے خلاف نہیں کھیلیں گے‘۔

یہ اعلان بشمول سینئر یا پیرا فٹ بال، ہر سطح پر ہونے والے مقابلوں کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب پولینڈ، سویڈن اور جمہوریہ چیک اور تمام ممکنہ مخالفین نے کہا کہ وہ روس کیخلاف مستقبل قریب میں ہونے والے میچز نہیں کھیلیں گے۔