پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز انتہائی سست رہا جہاں اس کے ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کاکردگی نہ دکھا سکے۔
جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9ویں اوور میں 37 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
ایسے میں کپتان سرفراز احمد نے افتخار احمد کے ساتھ 50 گیندوں پر 74 رنز کی شراکت بناکر اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔
سرفراز احمد 39 رنز کی اننگز کھیل کر 111 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم دوسری جانب افتخار احمد نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات اوڈین اسمتھ 12 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز تک پہنایا۔
پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ارشد اقبال اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹاس:
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اوس کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اچھی وکٹ دکھائی دے رہی ہے۔ بڑا اسکور کر کے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔
پلیئنگ الیونز:
پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں میدان میں اتر رہی ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، دسن شناکا، جمی نیشم، وہاب ریاض، عثمان قادر، ارشد اقبال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسن روئے، مارٹن گپٹل، عبدالواحد بنگلزئی، محمد حفیظ، اوڈین اسمتھ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ اور قیس احمد پر مشتمل ہے۔