پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا ہے۔
زمبابوے کی ٹیم 40.2 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاوایو میں زمبابوکے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم وہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور پہلی وکٹ 5.5 اوورز میں 40 رنز پر گر گئی۔
جوائے لارڈ گمبی 15 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی دوسری وکٹ 58 رنز پر سلمان آغا نے جبکہ تیسری وکٹ 67 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی۔
میزبان ٹیم کی چوتھی وکٹ 83 اور پانچویں وکٹ 99 رنز پر سلمان آغا نے حاصل کی۔
بعدازاں چھٹی وکٹ 124 رنز پر عامر جمال نے جبکہ ساتویں وکٹ 125 رنز پر فیصل اکرم نے حاصل کی۔
اس کے بعد زمبابوے کے بیٹرز نے کچھ مزاحت دکھائی اور پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 187 رنز پر پہنچایا جس کے بعد اسی اسکور پر فیصل اکرم نے 2 مزید وکٹیں حاصل کرلیں۔
زمبابوے کی آخری وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی، میزبان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 48 رنز رچرڈ نگروا نے اسکور کیے۔