پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف

eAwazکھیل

پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 127 اور شمارہا بروکس 70 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ رومین پاؤل 32 ، روماریو شیفرڈ 25 اور کپتان نیکولس پوران نے 21 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔