پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو 8 سال بعد کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لیکر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ ان کی جگہ رائلی روسو یا سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے جس کا فیصلہ اگلے دو چار روز میں ہوجائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 9 کیلئے کوچ معین خان کو بھی 8 سال بعد تبدیل کیا ہے انہیں ٹیم ڈائریکٹر بنایا گیا ہے جبکہ شین واٹسن کو کوچنگ کے فرائض دیے گئے ہیں۔
ندیم عمر نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پرانی فیملی پھر سے اکھٹا ہونا شروع ہوگئی ہے، ٹیم کے مینٹور سر ویون ریچرڈز اگلے ہفتے ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ خواہش ہے کہ کیون پیٹرسن بھی کسی رول میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ آجائیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں 2019 کا ٹائٹل جتوایا تھا جبکہ2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے۔