PSL 7 Peshawar Zalmi defeated Quetta in a crucial match

پی ایس ایل7 پشاور زلمی نے کوئٹہ کواہم میچ میں شکست دے دی

eAwazکھیل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دے دی۔

 ایک سو چھیاسی 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں161 رنز بناسکی، وِل اسمیڈ 99 رنز بناکر نمایاں رہے

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 185 رنز بنائے، شعیب ملک 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پی ایس ایل میں ٹاپ 4 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی تاہم اس کامیابی کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم 2  قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے جبکہ اس کے ابھی 2 میچ باقی ہیں۔

PSL Points Table

PSL Points Table