پی ایس ایل9؛ زلمی کیخلاف گلیڈی ایٹرز کی جارحانہ بیٹنگ جاری

eAwazکھیل

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے 9 مئی سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا، جس طرح کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے مجھے خوف ہے کہ ایک اور 9 مئی نہ ہو جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کمپین چلائی جا رہی ہے، جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے یہ بلا سبب نہیں ہے، یہ اسی سازش کی کڑی ہے جو ہم پہلے دیکھتے رہے ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا9 مئی کو بھی افواج پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی گئی، یہ پاکستان کی سیاست، معیشت، افواج پاکستان کے خلاف سازش تھی، مئی سے پہلے بانی پی ٹی آئی کے خلاف وارنٹ آرہے تھے، وارنٹ لے کر ان کی رہائش گاہ جاتے تو وہاں جتھے بٹھا دیےگئے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تاریخ ہے وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتی، پنکچر کی بات کی جاتی تھی، عمرعطا بندیال کیخلاف بھی انہوں نے اس وقت مہم چلائی تھی، الیکشن کمیشن کے افضل خان سے جھوٹی کہانی منسوب کی گئی، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پروسیس اور انتخابی نتائج سے کوئی تعلق نہیں تھا، کمشنر راولپنڈی نہ ڈی آر او ہیں نہ ان کی کوئی پوزیشن تھی، ڈی آر او، آر او الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوتے ہیں، مختلف ڈی آر اوز اور ان کے بچوں کی تصاویر لگائی جا رہی ہیں، تصاویر لگا کر ایک بڑی خوفناک کمپین شروع کی گئی ہے، یہ لوگ اپنے اس انتشاری رویے سے بالکل باز نہیں آ رہے۔