Lahore's historic Gaddafi Stadium

پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

eAwazکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹیڈیم کو کسی اسپانسر کا نام دیا جائے گا۔

کرک انفو کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت ملک کے دیگر کھیلوں کے میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔

لاہور کے تاریخی اسٹیڈیم کو 50سال قبل لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے دورہ پاکستان آمد کے موقع پر انہیں کے نام پر ’قذافی اسٹیڈیم‘ کا نام دیا گیا تھا۔

اضی میں سیاسی بنیادوں پر اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں تاہم اس مرتبہ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مکمل مالیاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ’یو گوو‘ کی سروسز حاصل کی ہیں تاکہ اپنے اسٹیڈیم کی مالیت کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان سکیں کہ اسپانسرشپ ڈیل کی مالیت کیا ہے، صرف قذافی اسٹیڈیم نہیں بلکہ نیشنل اسٹیڈیم اور دیگر میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے ایک عرصے سے کام کررہے تھے اور اسپانسرز کی طرف سے کا ردعمل اطمینان بخش ہے، ایک مرتبہ معاہدہ ہو گیا تو قذافی کی جگہ کسی اسپانسر کا نام آ جائے گا۔

1959 میں تعمیر کیے گئے اس اسٹیڈیم کو ابتدائی طور پر لاہور اسٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا لیکن 1974 میں معمر قذافی کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کی حمایت کی تھی۔

رنل قذافی کے اس اقدام پر اس وقت کے وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے اسٹیڈیم کا نام ان کے نام پر رکھ دیا تھا۔

جب لیبیا کے سابق صدر کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو کچھ حلقوں کی جانب سے یہ رائے آئی تھی کہ پاکستان کو اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا چاہیے لیکن پھر یہ معاملہ دب گیا تھا۔
نیوز سورس ڈان نیوز