کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ: کراٹیکا حمزہ اقبال راجا نے برانز میڈل جیت لیا

eAwazکھیل

کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کراٹیکا حمزہ اقبال راجا نے برانز میڈل جیت لیا ہے۔

پاکستان کے نوجوان کراٹیکا حمزہ اقبال راجا نے 84 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں اپنی پہلی فائٹ میں بھارت کے وویک تیجا کو آٹھ صفر سے شکست دی تھی۔

دوسری فائٹ میں انہیں انگلینڈ کے جو کیلوے نے سات دو سے ہرایا جبکہ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ریپشج راؤنڈ میں حمزہ نے ویلز کے نیتھن پریسے کو گیارہ پانچ سے شکست دی اور پھر برانز میڈل کی باوٹ کیلئے انہوں نے قبرض کے کراٹیکا ڈمیترس کو ڈیماٹرائیڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آٹھ پانچ سے ہرایا