پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنالیے، عبداللہ شفیق 8، شان مسعود 30 اور اظہر علی 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لیکر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کریں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے اسپنر ریحان احمد آج ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔