کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

eAwazکھیل

کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 272 رنز پر گر گئی، ہنری نکولس 22 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ پہلی وکٹ ڈیون کونوے کی گری تھی وہ 92 رنز بنا کر نعمان علی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

بلیک کیپس کی طرف سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی وکٹ پر ہی دوسرے دن کے اختتام تک 165 رنز بنا لیے تھے، ڈیوڈ کانوے 82 اور ٹام لیتھم نے 78 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے سنچری اور سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔