کیوی کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کو مشکل ٹیم قرار دیدیا

eAwazکھیل

یوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا۔

کین ولیمسن اور مچل سینٹنر اس ماہ شروع ہونے والی نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش سہ ملکی سیریز کے منتظر ہیں۔

کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جب کہ ہمارے اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔