گلف کپ بصرہ میں شروع، عراقی وزیراعظم نے افتتاح کیا

eAwazکھیل

خلیجی ممالک کا فٹبال ایونٹ گلف کپ عراق کے شہر بصرہ میں شروع ہوگیا، پہلا میچ عراق اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں کویت، سعودی عرب، بحرین، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات اور یمن کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ایونٹ کا آخری میچ 19 جنوری کو ہوگا۔

عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے شرکا کا استقبال کیا۔

ہزاروں افراد بصرہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جمع تھے، شاعر حاظم جابر، اداکارہ عینس طالب، اداکار جواد الشاکارچی اور گلوکار حسام الرسام نے بصرہ کی عظیم تاریخ اور ثقافت کے متعلق پرفارمنس دی۔

دو سال میں ہونے والا عربی گلف کپ پہلی بار 1970 میں ہوا تھا، آخری مرتبہ عراق میں یہ ٹورنامنٹ 1979 میں ہوا تھا۔ عراق 1984 اور 1988 کے گلف کپس کا فاتح رہا۔