پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے فخر اور کامران غلام کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے باآسانی 18ویں اوور میں 2وکٹوں پر حاصل کرلیا، کامران غلام 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاپ آرڈر قلندرز کی شاندار بولنگ کا سامنا نہ کرسکا، آدھی ٹیم صرف 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی، تاہم عمر اکمل اور افتخار احمد کے درمیان 52 رنز کی شراکت داری نے ٹیم کو سہرا دیا۔
– 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا رہا ، اوپنر عبداللہ شفیق اور فخر زمان کے درمیان 41 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ایک وکٹ گرنے کے بعد فخر نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔
تاہم دوسری جانب کامران غلام نے بھی بہترین بیٹنگ کی اور ٹیم کو کامیابی دلوادی، وہ 39 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔