Multan Sultans defeated Islamabad United by 6 wickets in the 29th match of Pakistan Super League (PSL) 7

پی ایس ایل7 میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈکو 6 وکٹوں سے شکست

eAwazکھیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6  وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے، جواب میں سلطانز نے 106 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اسلام آباد کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی۔

اسلام آبادکی جانب سے آصف علی نے 9، محمد ہریرہ نے 2 ، لیام ڈاؤسن نے 22 اور ناصر نواز  نے 14 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ٹیم ڈیوڈ ، شاہنواز دہانی اور ڈیوڈ ویلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

106 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 17.2 اوورز میں حاصل کرلیا،کپتان محمد رضوان نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ویلی 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ نے 17، عامر عظمت اور شان مسعود نے 4 ،4 رنز بنائے، خوشدل شاہ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔