پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دینے اور اضافی پیسے مانگنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر عادی مجرم نکلے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی فالکنر مختلف اسکینڈلز کی زد میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید، جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
جیمز فالکنر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدہ ٹیم قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر فالکنر کو 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا، وہ گزشتہ برس بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز سے کم معاوضہ ملنے کا بھی رونا روتے رہے اور اپنی ہی ٹیم کو برا بھلا بھی کہا۔
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر نے پی سی بی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے معاہدے کے مطابق میچ فیس ادا نہیں کی لیکن پی سی بی اور کوئٹہ ٹیم کی منیجمنٹ نے کرکٹر کے تمام تر الزامات مسترد کردیے۔
بعدازاں جیمز نے اپنے آسٹریلوی ایجنٹ کو بھی یہ کہہ کر فارغ کردیا کہ تم نے پی سی بی سے میرا معاہدہ کم پیسوں میں کرایا تھا۔
نیوز سورس جیو نیوز