پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
انجری اور کووڈ مسائل سے دوچار آسٹریلین ٹیم نے میچ میں نیتھن ایلس اور مچل سویپسن کو ڈیبیو کرایا ہے۔
پاکستان کو میچ میں اسپنر شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور ان کی جگہ زاہد محمود کے ساتھ ساتھ محمد وسیم جونیئر کو بھی ڈیبیو کرایا گیا ہے۔