Australian court orders deportation of Djokovic from first available flight

آسٹریلوی عدالت کا جوکووچ کو پہلی دستیاب پرواز سے ڈیپورٹ کرنے کا حکم

eAwazکھیل

میلبورن: تین رکنی فیڈرل کورٹ ٹربیونل نے سماعت کے بعد نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی، ویزا کینسل ہونے کے بعد اب جوکووچ آسٹریلیا میں مزید قیام نہیں کرسکیں گے۔جوکووچ کل سے شروع ہونے والی آسٹریلین اوپن سے بھی باہر ہوگئے، اپیل مسترد ہونے کے بعد اب جوکووچ کو پہلی دستیاب فلائٹ سے ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

سربیا کے نوواک جوکووچ بغیر کویڈ ویکسین لگوائے آسٹریلیا پہنچے تھے پہلی بار ان کا ویزہ بارڈر فورس نے منسوخ کیا، جس پر ان کے وکلا نے عدالت سے رجورع کیا جس پر عدالت نے ان کا ویزا بحال کیا تھا۔

تین دن بعد آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر نے جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر دیا جس کے بعد جوکووچ کو بارڈر فورس نے حراست میں لے لیا تھا، اب ملک بدر ہونے تک ٹیسن کے عالمی چیمپئن بدستور حراست میں ہی رہیں گے۔