سڈنی: آسٹریلیا کیخلاف ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کرس سلور ووڈ کو انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔انگلینڈ کو ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے چار ۔ صفر سے شکست دی تھی جس کے بعد ای سی بی نے انگلش کوچنگ سیٹ اپ میں تبدیلی کا عندیہ پہلے ہی دے دیا تھا ،
تبدیلی کی اس لہر کا پہلا شکار ٹیم کے ایم ڈی ایشلے جائلز تھے جنہیں ایک روز قبل عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔ای سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے عبوری کوچنگ اسٹاف کا تقرر کیا جائے گا
جس کا اعلان قائم مقام ٹیم مینجمنٹ ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس کریں گے۔قائم مقام کوچ کیلئے رچرڈ ڈاوسن کا نام فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جو اس وقت ویسٹ انڈیز میں انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹاہم ہیریسن کا کہنا ہے
کہ کرس سلور ووڈ کی کوچنگ میں انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی، ای سی بی ان کی خدمات پر ان کا شکرگزار ہے۔