Dhoni's shirt reach Harris Rau

دھونی کی شرٹ حارث رؤف کے پاس کیسے پہنچی؟

eAwazکھیل

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف جب بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا میں موجود تھے تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی 7 نمبر کی شرٹ کی تصاویر لگا کر اپنے پیغام میں خوشی اور اعزاز کا اظہار کیا۔پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے بتایا کہ ایم ایس دھونی ان کے فیورٹ کھلاڑی ہیں انہوں نے ان کو بہت فالو کیا ہے

، فیورٹ کھلاڑی دوسرے ممالک کے بھی ہیں اور وہ ہمیشہ سینئر کھلاڑیوں کو فالو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حارث رؤف نے بتایا کہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی جانب سے ملنے والی شرٹ کو بہت شہرت ملی ، بھارتی کرکٹ ٹیم سے رابطے رہے ہیں اور یہ رابطے اس وقت قائم ہوئے جب پہلی مرتبہ سڈنی میں بھارتی ٹیم سے ملاقات ہو ئی،

اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی بھارتی ٹیم اور ایم ایس دھونی سے بات ہوئی ۔قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ ایم ایس دھونی میرے فیورٹ ہیں ، اس لیے میں نے ان سے شرٹ کا کہا تھا، ایم ایس دھونی نے کہا کہ آپ جہاں بھی ہوں گے آپ کو شرٹ پہنچاؤں گا، اس طرح ایم ایس دھونی کی فرنچائز کے مینجر نے مجھے آسٹریلیا میں شرٹ دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرٹ پا کر مجھے بہت اچھا لگا ، میرے لیے یہ ایک اچھا تحفہ ہے ۔حارث رؤف نے کہا کہ ایم ایس دھونی جس طرح گراؤنڈ میں رہتے تھے ، اس سے سیکھتا ہوں۔