Test series against Australia

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار

eAwazکھیل

اسلام آباد: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کرکٹرز منگل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں شامل نہ ہونے والے دیگر کرکٹرز کو بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔آسٹریلیا نے مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شیڈولڈ ہے