سڈنی : عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخی کے بعد آسٹریلین بارڈر حکام نےحراست میں لے لیا ہے ۔روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد آسٹریلین بارڈر حکام آج جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کا ویزا گزشتہ روز دوسری بار منسوخ کیا گیا ۔ جوکووچ کے وکلاء نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناعی کی درخواست جمع کرادی ہے۔ویزا منسوخی کےخلاف جوکووچ کی اپیل پرسماعت اتوار کو ہوگی