Fast bowler Mohammad Abbas

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنا ہدف ہے، محمد عباس

eAwazکھیل

لاہور: فاسٹ بولر محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کو اپنا ہدف بنالیا۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے محمد عباس کا کہنا تھا کہ دس سال سے باہر کھیل رہے ہیں، سب نے اس دوران ہوم سیریز کو مس کیا ۔ باہر کی وکٹوں پر کھیلنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ہے

اب آسٹریلیا ٹیم پاکستان آرہی ہے تو اس سے ہمیں اپنی کنڈیشنز میں کھیلنے اور پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔پچیس ٹیسٹ میچوں میں نوے شکار کرنےو الے دھیمےمزاج کے پیسر نےبتایا کہ میرا ٹارگٹ ہوگا کہ پاکستانی پچز پر اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کروں، اگر ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہوں، تو یہ میرےلیے ایک اعزاز ہوگا، ہر ملک کی ٹیسٹ ٹیم بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترتی ہے،

ہم بھی مہمان ٹیم کی آمد کے منتظر ہیں اور ہوم سیریز میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیارہیں، سب لڑکے اس سیریز کے لیے بھرپورتیاری کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو میڈیا بھی یہ ہی رپورٹ کررہاہے کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم پاکستان بھیج رہاہے،

کوئی بھی ٹیم جب پاکستان آتی ہے تو اسے ملکی کرکٹ کو بہت فائدہ ہوتاہے، یقین ہے کہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آکر ضرور کھیلیں گی۔