اسلام آباد۔19اگست:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہادت امام حسین ؑپوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہادت امام حسینؑ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ نے کربلا میں دینِ حق کی خاطراپنی اور اپنے خاندان کی قربانی پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کربلا کے شہداکو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔