اشرف غنی کی بیٹی نیویارک کے فیشن ایبل علاقے میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں

Momin Masoodاردو خبریں, ورلڈ

جنگ زدہ ملک افغانستان سے فرار ہوکر ابوظبی میں سیاسی پناہ لینے والے سابق افغان صدر اشرف غنی کی بیٹی مریم غنی امریکا میں شاندار اور پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں۔

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غریب اور بدحال افغانوں کو 20 برس تک امریکی اور دیگر غیر ملکی فوجوں کے ساتھ ملکر برباد کرنے والے ڈاکٹر اشرف غنی کی فیشن ایبل بیٹی نیویارک کے پوش علاقے بروک لین میں رہائش پذیر ہیں۔

42 سالہ مریم غنی بطور آرٹسٹ اور فلم میکر کام کرتی ہیں اور خود کو افغان خواتین کے حقوق کی چیمپئن ظاہر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ان کے والد اشرف غنی افغانستان سے 169 ملین ڈالرز لیکر ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کرفرار ہوئے۔ تاہم سابق صدر نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

سابق افغان صدر کا کہنا کہ کابل سے نکلنے کے بعد مجھ پر ملک سے پیسے لے جانے سمیت دیگر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

سابق افغان صدر نے مزید کہا کہ میزبان ملک سے پوچھ سکتے ہیں، میں یہاں خالی ہاتھ آیا ہوں۔