Taliban spokesperson Zabihullah Mujahid

طالبان نے افغانستان میں امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان کردیا

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹ میں ’دَ افغانستان اسلامی امارت‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

کابل: طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔

روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔