اسلام آباد۔20اگست:گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 70 اموات ہوئیں جن میں سے 30 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 239 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 66 فیصد,
لاہور میں 38 فیصد،ملتان میں 58 فیصد اور اسلام آباد میں 46 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 79 فیصد،ملتان میں 59 فیصد،
بہاولپور میں 51 فیصد اور سوات میں 70 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 51 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 534, پنجاب میں 20 ہزار 345 خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 65،اسلام آباد میں 4 ہزار 363، بلوچستان میں 667,گلگت بلتستان میں کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 8 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 430 ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 472 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 673 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 30 ہزار 314, بلوچستان میں 31 ہزار 755, گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526, اسلام آباد میں 95 ہزار 491،
خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 55 ہزار 153،پنجاب میں 3 لاکھ 77 ہزار 208 اور سندھ میں 4 لاکھ 17 ہزار 439 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہو چکی ہے۔
جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 556 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں 11 ہزار 479 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 730 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،
اسلام آباد میں کل 842 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 335 اموات، گلگت بلتستان میں 169 اموات،
آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 672 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 5 ہزار 387 مریض زیر علاج ہیں۔