کابل سے انخلا، کینیڈا کا ملٹری فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

Momin Masoodاردو خبریں, ورلڈ

کینیڈا نے کابل میں پھنسے افراد کے انخلا کے لیے ملٹری فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کہتے ہیں دو فوجی طیاروں کی مدد سے کابل میں پھنسے افراد کو نکالا جائے گا، انخلا کے لیے کینیڈین فوجی کابل میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان میں پھنسے غیرملکی مسافروں کو پاکستان لانے کے لئے پی آئی اے کا بھی کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہورہا ہے جس کیلئے پی آئی اے کے 2 طیارے جمعے کی صبح اسلام آباد سے کابل کیلئے روانہ ہوں گے۔