Islamic Scarf - Internet Photo

اسلامو فوبیا کا ایک اور شکار ،جرمنی میں مسلمان خاتون پر حملہ 

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

 جرمنی میں اسکارف پیننے کے جرم میں ایک مسلمان خاتون پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا گیا ہے ، خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق ایک مسلمان خاتون جس نے اسکارف پہنا ہوا تھا اسے ایک شخص نے اسٹیشن کے قریب بے رحمی سے مارا،اور نسل پرستانہ جملے کسے جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، لیکن حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 39 سالہ مسلم خاتون کو  حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں مقامی  اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق  خاتون پر موٹر سائیکل  سوار شخص نے تشدد کیا  اور ملزم نے اسے کئی بار گھونسے مارے اور اس کا اسکارف کھینچ لیا ۔
اسٹیٹ کرمنل پولیس نے  واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے   اور ملزم کی شناخت کے لیے گواہوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔