US Moderna coronavirus vaccine

امریکی کورونا ویکسین موڈرنا سے دل کے امراض کا خطرہ ؟

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

ورلڈ نیوز : امریکی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی موڈرنا ویکسین کے مضر اثرات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے نوجوانوں کو دل کی نادر بیماری لاحق ہونے سے متعلق حقائق اکٹھے کئے جائیں گے ۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام تحقیقات میں مصروف ہیں اور مزید معلومات جمع کرنے کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔اس سے قبل ماہ جون کے دوران امریکی محکمہ صحت نے موڈرنا اور فائزر کی کورونا ویکسین کے ساتھ دئیے جانے والے معلوماتی مواد میں اس وارننگ کو شامل کروایا تھا کہ اس ویکسین سے نوجوانوں میں دل کی نادر بیماری ہو سکتی ہے مگر اس وقت کہا گیا تھا کہ ویکسین لگوانے کے فوائد اسکے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔امریکی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فائزر کے مقابلے میں موڈرنا کی ویکسین سے  مایوکارڈائٹس نامی بیماری واقع ہونے کا چانس ڈھائی گنا زیادہ ہے۔تحقیقات میں کینیڈا سے اکٹھا کیا جانے والا ڈیٹا استعمال کیا جا رہا ہےجس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ویکسین لگوانے والے 30 سال سے کم عمر مردوں میں مایوکارڈائٹس کی بیماری کے خطرات زیادہ ہیں۔